Aah Burma K Musalman , By: Salman Raza Faridi Misbahi

💔💥💔💥💔
*آہ.. برماکےمسلمان*

        °°°°°°°°°°°°°°°°°°°

عزتیں لوٹی گئیں اور آشیاں لوٹاگیا
رہبروں کے سامنے ہی کارواں لوٹا گیا

چشمِ غیرت،نم ہےبرماکے مسلماں کیلیے
کتنی بـے دردی سے انکا باغِ جاں لوٹا گیا

امن کا نعرہ لگانے والے بھی خاموش ہیں
آہ کس شدت سے، ہر پیر و جواں لوٹاگیا

ظلم سےصَرفِ نظر،خود ظلم ہے،یہ جان لو
جب مکیں غافل ہوے، تب ہی مکاں لوٹا گیا

کَل ہمیں بھی اِس ستم کا سامناہونےکو ہے
یہ نہ سمجھیں ہم،کہ بس اک آستاں لوٹا گیا

اسلیےہم سب بطور قوم اب بیدار ہوں
ہم لڑیں اسکےلیے،جو بھی جہاں لوٹا گیا

کفرکی سازش کا،برماکے مسلماں ہیں شکار
کون کہتا ہے کہ انکو ناگہاں لوٹا گیا

ہرطرف سےآگ تھی،اور بیچ میں خونی ستم
آہ … ہستی کا گُہَر لاکر کہاں لوٹا گیا

فطرتِ حق آشنا، رنجیدہ ہے اِس جبر پر
خوش ہوےناقوس، جب بیتِ اذاں لوٹا گیا

ہیں عرب کےحکمراں، باطل نوازی میں مگن
اُنکی عیاشی سےحق کا اک جہاں لوٹا گیا

کفرکی آغوش میں سوئے ہیں لیڈرقوم کے
اہلِ ملت کو ،  بنا کر ناتواں لوٹا گیا

دوغلی پالیسیاں، یونائٹیڈ نیشن کی ہیں
وہ بھی چپ ہے،جبکہ بالکل ہی عیاں لوٹا گیا

بھیج دے نُصرت کی کشتی ، اے مرے پروردگار
اہل حق طوفاں میں ہیں،  اور بادباں لوٹا گیا

یاالہی تو عطا فرما، اُنھیں جاے پناہ
جنکی دھرتی اور جن کا آسماں لوٹا گیا

یاخدا برما کےاہل حق پہ ہو  اَبرِ کرم
دھوپ ہے بے انتہا،  اور سائباں لوٹا گیا

رو رہاہے خون کے آنسو، فریدی کا جگر
باغباں دیکھا کیے،  اور گلستاں لوٹا گیا

💔💥💔💥💔💥
ازقلم، محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی،  بارہ بنکوی، مسقط عمان
+96899633908

Leave a comment